منگل 25 فروری 2025 - 06:30
سید علی کی تلوار اور سید حسن کا خون، امریکہ اور اسرائیل کی تلوار پر یقیناً غالب آئے گا

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: شہید مقاومت سید حسن نصراللہ شہیدِ ولایتِ فقیہ اور شہیدِ راہِ مام خمینی (رہ) تھے۔ اگر پوری اسلامی دنیا کے علماء و روحانیون سید حسن نصراللہ کی طرح ہوں تو حالات بدل جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم الحیدری نے حرم مطہر حضرت معصومہ (س) میں سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: سید حسن نصراللہ ایک بہادر، مومن، مخلص اور راہِ خدا میں جہاد کرنے والے تھے، جو امام خمینی (رہ) اور ولایتِ فقیہ کے مکتب کے شاگرد تھے۔

انہوں نے کہا: آج ہمیں جہادِ تبیین کے ذریعے سید حسن کے راستے پر چلنا ہوگا اور یہ یقین رکھنا ہوگا کہ سید علی کی تلوار اور سید حسن کا خون، امریکہ اور اسرائیل کی تلوار پر یقیناً فتح پائے گا۔

حجت الاسلام سید ہاشم الحیدری نے کہا: سید حسن نصراللہ نے سالہا سال پوری جرأت، ایمان، اخلاص اور بصیرت کے ساتھ اسرائیل کے مقابلے میں قیام کیا اور 32 سال تک حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل اور ولی امر مسلمین کے مخلص سپاہی رہے۔ شہید سید حسن کے دل میں خوف اور ناامیدی کی کوئی جگہ نہ تھی، وہ نظامی جہاد اور جہادِ تبیین دونوں میں شجاعت سے بھرپور تھے۔

"عہداللہ عراق " تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا: شہید سید حسن نصر اللہ کے دل میں امید بھری ہوئی تھی۔ آج ہمیں بھی امید، شجاعت، اور بغیر کسی خوف و ناامیدی کے آگے بڑھنا ہوگا۔ ان کا کام خدا پر بھروسہ اور قرآن کی اس آیت پر یقین رکھنا تھا: "إِن تَنصُرُواْ ٱللَّهَ يَنصُرۡكُمۡ" یعنی اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha